ہندوستان اور جاپان کی فضائی افواج کے درمیان فوجی مشق ‘ویر گارڈین اختتام پذیر

نئی دہلی، جنوری ۔ ہندوستان اور جاپان کی فضائیہ کے درمیان تقریباً دو ہفتے طویل فوجی مشق ‘ویر گارڈین 2023’ جمعرات کو جاپان میں اختتام پذیر ہوگئی، جس میں دونوں فضائی افواج کی فضائی جنگی مہارت کے ساتھ ساتھ بہترین حکمت عملی اور تجربہ کا اشتراک کیا گیا۔ فضائیہ کے مطابق یہ دونوں ممالک کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی فوجی مشق تھی۔ جاپان کی طرف سے ایف-2 اور ایف-15 لڑاکا طیاروں نے مشق میں حصہ لیا جبکہ ہندوستان کی طرف سے سکھوئی-30 لڑاکا طیاروں اور ہوا میں ایندھن بھرنے کی صلاحیت سے لیس آئی ایل-78 طیاروں اور سی-17 گلوب ماسٹر ٹرانسپورٹ طیاروں نے مشق میں اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ دونوں فضائی افواج نے اس عرصے کے دوران مشقیں کیں جن میں مختلف مشنوں کے لیے پیچیدہ اور وسیع فضائی مشقیں کی گئیں۔ دونوں نے فضائی دفاعی مشن کے لیے مشترکہ طور پر منصوبے اور حکمت عملی بنائی۔ دونوں فضائیہ کے فضائیہ کے جوانوں نے ایک دوسرے کے لڑاکا طیاروں میں اڑان بھری اور ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی کو مضبوط کیا۔ دونوں کے درمیان مکالمے کے پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔

Related Articles