گردھر ارمانے نے دفاعی سکریٹری کاعہدہ سنبھالا
نئی دہلی، نومبر۔ نومقرر دفاعی سکریٹری گردھر ارمانے نے منگل کو یہاں وزارت دفاع میں سکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا۔عہدہ سنبھالنے سے پہلے مسٹر ارمانے نیشنل وارڈ میوزیم گئے اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انھیں ڈاکٹر اجے کمار کی جگہ یہ ذمے داری سونپی گئی ہے۔ ڈاکٹر کمار 31اکتوبرکوسبکدوش ہو گئے تھے۔شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد نئے دفاعی سکریٹری نے کہا،”ہم مادر وطن پر جان قربان کرنے والے بہادر فوجیوں سے سیکھ لیتے ہیں اور ہندوستان کو محفوظ اور خوشحال ملک بنانے کے ان کے خواب کو پورا کرنے کی سمت میں کام کرنے کا وعدہ کرتے ہیں۔“انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس میں اپنے32سال کے تجربے کے درمیان مسٹر ارمانے مرکزاور آندھرا پردیش حکومت اہم عہدوں پر رہے ہیں۔دفاعی سکریٹری کی ذمے داری ملنے سے پہلے وہ روڈ ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ کے سکریٹری تھے۔