پریاگ راج: سڑک حادثہ میں 05 ہلاک ،پانچ زخمی
پریاگ راج، اکتوبر۔ اتر پردیش کے پریاگ راج میں جمعرات کی صبح سڑک حادثے میں ایک بچہ اور چار خواتین کی موت ہو گئی۔ ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو زخمیوں کے علاج کے فوری انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ آج صبح تقریباً 7 بجے پریاگ راج میں وارانسی روڈ پر ہنڈیا ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔ حادثہ میں ایک ٹویرا کار بے قابو ہو کر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 04 خواتین اور ایک معصوم سمیت 5 افراد ہلاک جب کہ دیگر 5 شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ ہنڈیا تھانے کی پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور راحت اور بچاؤ آپریشن شروع کرنے کے بعد زخمیوں کو اسپتال بھیجا گیا۔کار میں سوار سبھی لوگ گاؤں سرائے لال شیو گڑھ تھانہ سوراون ضلع پریاگ راج سے وندھیاچل درشن کے لیے جا رہے تھے۔ مرنے والوں میں ریکھاعمر 45 سال، ریکھاعمر 32 سال، کرشنا دیوی 70 سال، کویتا 36 سال اور کماری اوجس عمر 01 سال شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ یوگی نے اس سڑک حادثہ میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور سوگوار کنبے سے تعزیت کا اظہار کیا۔