بھگونت مان جی-20 سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر میٹنگ کرنے امرتسر پہنچے

امرتسر، اکتوبر ۔ وزیر اعلی بھگونت مان اگلے سال 14 اور 15 مارچ کو امرتسر میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس کے سلسلے میں ہفتہ کو امرتسر کے حکام کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔خیال ر ہے کہ جی-20 چوٹی کانفرنس 2023 ہندوستان میں ہونے جا رہی ہے۔ پورے ملک میں 200 سے زائد میٹنگیں ہونے والی ہیں، جن میں وزیر اعظم، صدر اور جی-20 ممالک کے اعلیٰ حکام ہندوستان میں جمع ہو رہے ہیں۔ اگست میں وزیر اعلی بھگونت مان نے وزارت خارجہ میں حکام سے ملاقات کی تھی، جہاں ان سے امرتسر میں جی 20 سربراہی اجلاس کے انعقاد کی درخواست کی گئی تھی۔ جسے حکومت ہند نے قبول کرلیا۔ ابھی یہ طے نہیں ہوا ہے کہ امرتسر میں کتنی میٹنگیں ہوں گی، لیکن امرتسر کو جلسوں کے لیے تیار کرنے کا کام شروع ہو چکا ہے۔اس دوران مسٹر مان نے سچکھنڈ شری ہرمندر صاحب میں بھی متھا ٹیکا۔ ان کے ساتھ کابینی وزیر کلدیپ سنگھ دھالیوال اور کابینی وزیر ہربھجن سنگھ ای ٹی او بھی تھے۔ وزیر اعلی بھگونت مان کی درخواست کے بعد امرتسر میں کانفرنس کی دو روزہ میٹنگ بھی منعقد کی جا رہی ہے۔مسٹر مان نے بتایا کہ ان ملاقاتوں کا موضوع تعلیم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 14-15 مارچ کو امرتسر جی-20 ممالک کے نائب صدور، سینئر لیڈروں اور عہدیداروں کی میزبانی کرنے والا ہے۔ یہ ایک بین الاقوامی کانفرنس ہے اس لیے وہ خود آج جلسے کی تیاریوں کی میٹنگ کے لیے پہنچے ہیں۔مسٹر مان نے بتایا کہ انہوں نے گولڈن ٹیمپل میں متھا ٹیکا اور انہوں نے سری اکال تخت صاحب کے جتھیدار گیانی ہرپریت سنگھ سے بھی ملاقات کی تھی۔ سی ایم مان نے بتایا کہ ان سے باہمی بھائی چارے اور باہمی افہام و تفہیم کو برقرار رکھنے کے لیے بات چیت ہوئی۔چندی گڑھ میں ملاقاتوں کا سلسلہ پچھلے چند مہینوں سے شروع ہو چکا ہے۔ صرف پچھلے مہینے ہی مسٹر مان نے ریاست کے سینئر حکام سے ملاقات کی تھی اور ان سے امرتسر کو جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے تیار کرنے کے لئے کہا تھا۔ مسٹر مان کی اس میٹنگ میں ڈی سی امرتسر بھی پہنچے تھے جنہیں ہدایات دی گئیں۔مان نے کانفرنس کی تیاری کے لیے چار وزراء پر مشتمل کابینہ کی ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس میں کابینہ کے وزراء اندربیر سنگھ ننجر، ہربھجن سنگھ ای ٹی او، ہرجوت بینس اور انمول گگن مان شامل ہیں۔ مسٹر مان نے چیف سکریٹری وجے کمار جنجوعہ کی قیادت میں ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس کانفرنس کو بغیر کسی رکاوٹ کے منعقد کرنے میں کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی مدد کرے گی۔

Related Articles