ایئر انڈیا نے ہینری ڈونوہو کو سیکورٹی، کوالٹی امور کا سربراہ مقرر کیا
نئی دہلی، اکتوبر۔ٹاٹا گروپ کی ایئر لائن کمپنی ایئر انڈیا نے سیکوریٹی اور معیار کے کاموں کو مضبوط بنانے کے لیے ہنری ڈونوہو کو مقرر کیا ہے۔ایئر انڈیا نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ مسٹر ڈونوہوسیکورٹی اور کوالٹی فنکشنز کے سربراہ کے طورپر سات نومبر کو چارج سنبھالیں گے۔آئرش شہری، مسٹر ڈونوہو نے اپنے کیریئر کا آغاز 1978 میں ایر لنگس کے ساتھ کیاتھا جس میں وہ سیفٹی، کوالٹی، فلائٹ آپریشنز اور انجینئرنگ سمیت اہم شعبوں میں جانے سے پہلے اس کے چیف پائلٹ بنے تھے۔مسٹر ڈونوہو نے امارات ایئر لائن کے ساتھ مختلف حفاظتی کرداروں میں سات سال کام کرچکے ہیں، جن میں ڈویژنل سینئر نائب صدر فلائٹ آپریشنز اور پرائمری کرائسز ڈائریکٹرکے عہدے شامل ہیں۔کیمبل ولسن، سی ای او اور ایم ڈی، ایئر انڈیا نے کہا، "جیساکہ ہم اپنے وہان اے آئی عزائم کو آگے بڑھا رہے ہیں جس میں ہمارے بیڑے کو تین گنا کرنے کے ساتھ محفوظ آپریشنز ایئر انڈیا کی ترجیح ہے۔ ہم ہینری کو ایئر لائن میں خوش آمدید کہتے ہیں جو ہماری حفاظت اور معیاری کام میں حصہ ڈالنے کے منتظر ہیں۔