بھارتی گلوکار KK کے بعد دورانِ کنسرٹ ایک اور گلوکار کی موت

پیرس،اکتوبر۔کیریبین ملک ہیٹی سے تعلق رکھنے والے گلوکار میکا بین کی گزشتہ دنوں پیرس میں جاری کنسرٹ کے دوران اچانک موت واقع ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکا بین کی موت کی وجہ کنسرٹ کے دوران اچانک دل کا دورہ بنی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارمیکا بین جن کا اصل نام مائیکل بنجمن ہے، پیرس میں 000، 20کی گنجائش والے ایکور ایرینا میں ہیٹی ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے۔کنسرٹ ہال کی انتظامیہ کی جانب سے میکا بین کی موت کے بعد ٹوئٹر پر بتانا تھا کہ گلوکار کی طبیعت خراب ہونے پر میکا بین کو طبی امداد بھی دی گئی مگر دل کے دورے کی شدت زیادہ ہونے کے سبب گلوکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں۔رواں سال مئی میں نامور بھارتی گلوکار کرشناکمار کناتھ المعروف کے کے بھی کنسرٹ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث 53 سال کی عمر میں چل بسے تھے۔

Related Articles