پیرس فیشن ویک: متاثرینِ سیلاب سے اظہارِ یکجہتی، مہدی حسن کی غزلوں پر ریمپ پر واک

پیرس،اکتوبر۔پیرس فیشن ویک میں دنیا کی توجہ پاکستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کی جانب دلانے کے لیے ماڈلز نے پاکستان کے لیجنڈری غزل گائیک مہدی حسن کی غزلوں پر ریمپ واک کی۔جرمن فیشن برانڈ نے رواں سال پیرس فیشن ویک جیسے نامور پلیٹ فارم کا استعمال موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے آنے والی قدرتی آفات اور پوری دنیا میں موجود فیشن انڈسٹری پر ان کے اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے کیا۔پیرس فیشن ویک میں جرمنی کے ایک مشہور فیشن برانڈ نے پاکستان سے اظہارِ یک جہتی کرنے کے لیے اپنی موسمِ بہار کی کلیکشن کو ’غزل‘ کے عنوان سے متعارف کروایا۔فیشن شو میں ماڈلز نے جب ریمپ پر اس موسمِ بہار کی کلیکشن کے کپڑے پہنے واک کی تو بیک گراؤنڈ میں لیجنڈری غزل گائیک مہدی حسن کی غزلیں بجائی گئیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں رواں سال جولائی سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کی وجہ سے آنے والے سیلابوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

 

Related Articles