نیتا جی کے آخری رسوم کی ادائیگی میں یوگی ہونگے شریک
لکھنؤ:اکتوبر۔اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ کل ان کے آبائی گاؤں سیفئی میں ہونے والے ان کے آخری رسومات کی ادائیگی میں وہ خود شامل ہوکر ریاست کی عوام کی جانب سے انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ملحوظ رہے کہ گذشتہ کچھ دنوں سے میدانتا اسپتال میں زیر علاج ایس پی فاونڈر کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ وہ کئی دنوں سے لائف سپورٹ سسٹم پر تھے۔ ان کے جسم کے کئی اعضاء نے کام کرنا بند کردیا تھا۔یوگی نے یہاں میڈیا نمائندوں سے کہا کہ ’ریاست کے سابق وزیر اعلی و سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے فاونڈر ملائم سنگھ یادو اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ ان کی انتقال سے پورا اترپردیش غمگین ہے۔ میں ریاست حکومت اور ریاستی باشندوں کی جانب سے آنجہانی ملائم کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔مغموم اہل خانہ اور ان کے خیرخواہوں کے تئیں بھی اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔وزیر اعلی نے کہا کہ آنجہانی ایک جدوجہد کرنے والے لیڈر تھے۔ وہ سماج وادی نظریات سےجڑے ایک اہم ستون تھے۔ وہ جدوجہد سے ہی نکلے اور ریاست کی سیاست کے پانچ دہائیوں تک مرکزی محور بنے رہے۔ ملک اور ریاست کی سیاست میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔ ہندوستانی سیاست میں یادو کے کردار کو یاد کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ یوپی اسمبلی اور ودھان پریشد میں لمبے عرصے تک نمائندگی کرنے اور تین بار اترپردیش کے وزیر اعلی کے طور پر ریاست کی قیادت کرنے، ملک کی پارلیمنٹ میں سات بار نمائندگی کرنے اور ملک کے وزیر دفاع کے طور پر بھی انہوں نے قابل ذکر خدمات انجام دیں۔یوگی نے کہا’آج وہ(نیتا جی) ہمارے درمیان نہیں ہیں۔ میں دعاگوں ہوں کی ایشور ان کی روح کی تسکین بخشے۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے نیتا جی کے انتقال پر تین دن کے سرکاری سوگ کا اعلان کرتی ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات ادا ئیگی کے ہدایات دئیے گئے ہیں۔یوگی نے کہا کہ وزیر اعظم نے خود اس موقع پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا اور میں خود بھی سیفئی جاکر ریاستی حکومت کی جانب سے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرونگا۔ان کی خدمات کو یادو کرتے ہوئے ریاست کی عوام کی جانب سے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کرونگا۔ میں ایک بار پھر ان کی روح کی تسکین کے لئے دعا گو ہوں۔اس سے قبل لوک بھون میں یوگی کابینہ نے اہم میٹنگ کر کے نیتا جی کے انتقال پر تعزیتی تجویز کو منظوری دی۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں ہوئی اس میٹنگ میں ریاستی حکومت کی جانب سے تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کرنے کے ساتھ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آخری رسومات کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا۔