نیشنل کانفرنس دفعہ 370 اور35 اے کی بحالی کے لئے بہت سارے محاذوں پر برسر جہد: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

جموں،ستمبر۔جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بدھ کے روز کہا کہ این سی دفعہ 370 اور 35 اے کی بحالی کے لئے بہت سارے محاذوں پر برسرجہد ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جدوجہد کے ساتھ ساتھ ہم سپریم کورٹ میں بھی لڑ رہے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ ملک کی سب سے بڑی عدالت اس کیس کی جلدی سماعت کریگی اور جموں وکشمیر کے عوام کو موجودہ مشکلات سے نجات ملے گی۔ ان باتوں کا اظہار صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے خطہ چناب کے ضلع رام بن کا دو روزہ دورہ سمیٹتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کیلئے ہم عدالت عظمیٰ میں لڑ رہے ہیں اور ہم ساتھ ہی سیاسی جدوجہد بھی کررہے ہیں تاہم ہم لوگوں کو بندوق اُٹھانے اور پتھر پھینکنے کیلئے نہیں بول رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری جدوجہد سیاسی ہے اور آنے والے انتخابات اس سیاسی جدوجہد کی پہلی کڑی ہوگی، جتنی مضبوطی سے ہم کامیاب ہونگے، اُتنے ہی بھر پور انداز میں ہم اسمبلی میں یہاں کے عوام کا نکتہ نظر پیش کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ خطہ چناب کے پارٹی لیڈران اور بلاک صدور صاحبان کے کنونشن کا مقصد یہی ہے کہ کس طرح سے اُن چیلنجوں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے جو جموںوکشمیر کو اس وقت درپیش ہیں۔ انہوں نے پارٹی سے وابستہ عہدیداروں اور کارکنوں پر زور دیا کہ ہمارے بہت سارے بچے 18سال کی عمر کی حد پار کرگئے ہیں ، اُن کا ووٹر لسٹ میں نام درج کرنا انتہائی ضروری ہے اور ایسے لوگ، جنہوں نے آج تک ووٹ نہیں ڈالا ہے، انہیں بھی حق رائے دہی کے لئے قائل کرنا اور ووٹر فہرست میں اندراج کرانا بھی انتہائی اہمیت کاحامل ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے اپنے علاقوں میں ایسے افراد کے ووٹر فہرست میں اندراج پر نظر رکھنی ہے جو غیر مقامی ہیں، اس بات کو دیکھنا ضروری ہے کہ کیا یہ غیر مقامی شخص واقعی یہاں رہتا ہے یا اسے وہاں اسی مقصد کیلئے لایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی ایل اویز پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس سارے عمل پر نظر رکھے اور ووٹر فہرست کا اندراج صاف اور شفاف انداز میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ یہ سارا عمل25اکتوبر تک ہونا ہے اور اُس وقت تک ہماری یہی کوشش ہونی چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ووٹر فہرستوں میں اپنا نام درج کرائے۔

Related Articles