ٹیلی کام صنعت کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے: وشنو

نئی دہلی، ستمبر۔مواصلات، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ آنے والے برسوں میں ملک کے ٹیلی کام سیکٹر میں مزید اصلاحات دیکھنے کو ملیں گی، لیکن صنعت کو بھی اپنے معیار میں نمایاں بہتری لانی ہوگی۔ مسٹر ویشنو کل شام یہاں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر پرووائیڈرز ایسوسی ایشن (ڈی پی آئی) کی طرف سے منعقدہ سالانہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جو ملک میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر فراہم کرنے والی صنعت کی نمائندگی کرنے والی اعلیٰ تنظیم ہے۔ اس موقع پر مواصلات کے وزیر مملکت دیو سنگھ چوہان بھی موجود تھے۔مسٹر ویشنو نے کہا کہ خدمات کے معیار میں نمایاں اضافہ ہونا چاہیے اور اس کے لیے ڈی او ٹی کو ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا (ٹی آر اے آئی) سے رجوع کرنا چاہیے۔ انہوں نے ڈی او ٹی کو مشورہ دیا کہ وہ آج کے مقابلے میں خدمات کے معیار میں تقریباً 3 گنا یا 4 گنا نمایاں اضافے کے لیے ٹی آر اے آئی کو ایک تازہ ایڈوائزری خط بھیجنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے کہاکہ “5۔جی کا سفر بہت دلچسپ ہوگا۔ کئی ممالک کو 40 فیصد سے 50 فیصد کوریج تک پہنچنے میں کئی سال لگ گئے۔ لیکن ہم بہت مضبوطی کے ساتھ متعینہ ہدف تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں اور حکومت نے مختصر مدت میں 80 فیصد کوریج کا ہدف دیا ہے اور ہمیں یقینی طور پر بہت ہی مختصر مدت میں کم از کم 80 فیصد کوریج حاصل کرنا چاہیے۔مسٹر ویشنو نے کہا کہ ٹیلی کام آپریٹرز اور انفراسٹرکچر فراہم کرنے والوں سمیت صنعت کو ملک میں خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پوری توانائی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، اب جب کہ بہت سی اصلاحات کا اعلان کیا گیا ہے اور بہت سی مزید اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ یہ اقدامات یکطرفہ نہیں ہو سکتے اور مساوات باہمی ہونا چاہیے۔مسٹر چوہان نے کہا کہ ہمارا ملک ترقی پذیر ملک سے ترقی یافتہ ملک میں تبدیل ہو رہا ہے اور اس درجہ کو حاصل کرنے میں ٹیلی کام سیکٹر کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے وزیراعظم کے پرفارم اور ٹرانسفارم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس شعبے کو آگے بڑھنے کے لئے یہی نعرہ ہونا چاہیے۔

 

Related Articles