یو بی آئی نے بنایا1221یونین گولڈ لون پوائنٹ، صارفین کو سب سے کم شرح سود پر گولڈ لون ملے گا
سمستی پور، ستمبر۔یونین بینک آف انڈیا (یو بی آئی) کے مرکزی دفتر، ممبئی کے جنرل منیجر(گولڈ لون ورٹیکل) امریندر کمار نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خود کفیل ہندوستان کے عزم کو پورا کرنے کے لیے بہار سمیت پورے ملک میں 1221یونین گولڈلون پوائنٹ بنائے گئے ہیں، جس کے ذریعے سے بینک صارفین کو سب سے کم شرح سود پر صارفین گولڈ لون دیں گے۔مسٹر کمار نے ہفتہ کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہندوستان آج چوتھے صنعتی انقلاب کے دور سے گزر رہا ہے۔ انھوں نے بتایاصنعتی انقلاب کو بڑھاوا دینے کے لیے بینک تجارت کاروں کو معاشی مدد دینے کے لیے ملک کے لیے سوا لاکھ روپے قرض مہیا کرایا گیا ہے۔اس موقع پر بینک کے ایریا ہیڈ سمیر کمار سائی، رانچی زون کے جنرل منیجر گیان رنجن سارنگی، بینک کے لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر پی کے سنگھ اور ڈپٹی ایریا چیف انجنی کمار اور دیگر افسران موجود تھے۔