مسلسل شکست، بھارتی کامیڈین نے ٹیم کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ممبئی،ستمبر۔کامیڈین وِپول گوئل نے ایشیا کپ کے سْپر فور مرحلے میں اپنی قومی ٹیم کی پہلے پاکستان اور پھر سری لنکا سے شکست پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ کامیڈین وِپول گوئل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ پاکستان ہمیشہ بھارت کو اہم میچز میں ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیتا ہے۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ہم پاکستان کو بے معنی میچز میں ہراتے ہیں اور پاکستان ہمیں اہم میچز میں ہرا کر ٹورنامنٹ سے ہی باہر کردیتا ہے‘۔ کامیڈین کی اس بات سے دیگر سوشل میڈیا صارفین بھی اتفاق کرتے نظر آئے۔ایک صارف نے لکھا کہ’یہ بڑھیا بات کی ہے‘۔ایک اور صارف نے لکھا کہ’کیونکہ پاکستانی جانتے ہیں کہ ہماری بولنگ تھرڈ کلاس ہے‘۔

Related Articles