برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کوہم سے بچھڑے 25 برس گزرگئے

برطانیہ،ستمبر۔ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کو دنیا سے رخصت ہوئے 25 برس بیت گئے۔تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادی ڈیانا یکم جولائی انیس سو اکسٹھ کو برطانیہ میں پیدا ہوئیں اور انہیں ہمیشہ سے ہی فلاحی کاموں میں دلچسپی تھی۔ پرکشش شخصیت اور خوبصورتی کی مالک برطانوی شہزادی نے 29 جولائی 1981 کو برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ شادی کی۔شہزادی ڈیانا اور شہزادے چارلس کی شادی دنیاکی مشہور ترین شادیوں میں شامل ہیلیکن شہزادی ڈیانا اپنی ازدواجی زندگی کو کامیابی سے ہمکنار نہ کر پائیں۔ دونوں کی زندگی میں کمیلا پارکر، جیمز گبلی، جیمز ہیوئیٹ اور لیگی بورک جیسے رقابت دار آئے اور16 سال بعد اگست 1996 میں طلاق ہوگئی۔ڈیانا نے برطانوی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں ناکام ازدواجی زندگی کا اعتراف بھی کیا۔ انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے دل برداشتہ ہو کر خود کو فلاحی سرگرمیوں میں مصروف کر لیا۔ڈیانا کی زندگی کی طرح موت بھی دنیا کے لئے سب سے بڑی خبر بن گئی 31 اگست 1997 کو ڈیانا پیرس کے ہوٹل سے اپنے دوست دودی الفائد کے ساتھ روانہ ہوئی۔ڈیانا منزل تک نہ پہنچ سکی جب ان کی گاڑی ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوکر مکمل طور پر تباہ ہو گئی، حادثے میں شہزادی کیساتھ ان کے دوست بھی جان کی بازی ہار گئے۔ ڈیانا کی آخری رسومات کو دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے براہ راست دیکھا۔واضح رہے کہ شہزادی ڈیانا شہزادی ڈیانااور چارلس کے 2 بیٹوں کی ولادن ہوئی جن کا نام شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری ہے۔ شہزادیکی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ تصاویر لیڈی ڈیانا کی کھینچی گئی ہیں۔ ڈیانا کی عالمی سطح پر مقبولیت کابڑا سبب ان کی خوبصورت شخصیت تھی اور طلاق کے بعد بھی ان کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی۔شہزادی ڈیانا فلاحی کاموں کے سلسلے میں پاکستان بھی آئیں۔

 

Related Articles