تائیوان نے آف شورجزیرے کے قریب چینی ڈرون پر انتباہی شاٹس داغ دیے
تائپے،اگست۔تائیوان کی فوج نے منگل کے روز چینی ڈرون پر انتباہی شاٹس داغے ہیں جس سے چینی ساحل کے قریب تائیوان کے عمل داری میں ایک جزیرہ گونج اٹھا۔تائیوان کے ایک فوجی ترجمان نے بتایاکہ گولیاں چلنے کے بعد ڈرون واپس چین چلا گیا۔یہ پہلا موقع ہے جب اس طرح کے واقعے میں تائیوانی فوج نے چین کے کسی آلے کی جانب انتباہی فائرنگ کی ہے۔