پہلا ون ڈے، آسٹریلیا نے زمبابوے کو زیر کرلیا

ٹائونزویل ،اگست۔ آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔ ناکام ٹیم 47.3 اوورز میں 200 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ویزلے مدھویرے نے 72 ، تادیوانشے مارومانی 45 اور ریگیس چکابوا نے 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، آسٹریلیا کی طرف سے کیمرون گرین نے 5 اور ایڈم زامپا نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کینگروز نے ہدف 33.3 اوورز میں 5 وکٹ ن پر حاصل کر لیا، ڈیوڈ وارنر نے 57 اور اسٹیون اسمتھ نے 48 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ ریان برل نے تین وکٹ لیے۔

Related Articles