شاہ رخ خان کا معذور مداح کے ساتھ گھٹنوں پر بیٹھ کر’چھیا چھیا‘ پر ڈانس

ممبئی،اگست۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی اپنی معذور مداح کے ساتھ مشہور گانے ’چل چھیا چھیا‘ پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا پر شاہ رْخ خان کی ایک پرانی ویڈیو ایک مرتبہ پھر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ وِیل چیئر پر بیٹھی اپنی معذور مداح کے ساتھ اپنے مشہور گانے ’چل چھیا چھیا‘ ڈانس کر رہے ہیں۔دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین بھی مشہور گانے پر جھوم اْٹھے اور کنگ خان کی عاجزی اور معذور مداح سے پیار بھرا رویہ دیکھ کر اداکار کے گرویدہ ہوگئے۔فاطمہ ضرار نے ٹویٹ کیا کہ ’میں یہ کِلپ ہزار مرتبہ دیکھ چکی ہوں، لیکن پھر بھی شاندار لگتا ہے۔‘ پربھا شالیم نے لکھا کہ ’یہ بہت عاجز ہیں، شاید اسی وجہ سے یہ دنیا کے پہلے اتنے مشہور سٹار ہیں۔‘ماروشکا کا کہنا تھا کہ ’اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ کے آنسو نکل آئیں گے، عاجز انسان، صرف اور صرف شاہ رخ خان۔‘یاد رہے کہ 5 سال کے عرصے کے انتظار کے بعد رواں سال مداحوں کو شاہ رْخ خان کی 3 فلمیں ایک ساتھ دیکھنے کو ملیں گی جن میں پٹھان، جوان اور ڈنکی شامل ہیں۔

Related Articles