عامر خان کی 5 فلموں سے متعلق مداحوں کی خواہش
ممبئی،اگست۔بالی ووڈ کے اسٹار عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا کے باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہونے کے بعد مداحوں کی خواہش پر مبنی فہرست سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان کے مداحوں کا ماننا ہے کہ اسٹار اداکار کو اپنے فلمی کیرئیر کے دوران 5 فلمیں بالکل بھی نہیں کرنی چاہیے تھیں۔کیا آپ گجنی فلم کو سنجے سنگھنایا یا تھری ایڈیٹس کو رینچو کے بغیر تصور بھی کرسکتے ہیں؟ نہیں ناں؟ کیوں کہ یہ بات دل دکھاتی ہے۔ہر کوئی یہ تسلیم کرتا ہے کہ عامر خان بھارتی فلم صنعت کے بہترین لوگوں میں سے ایک ہیں، لیکن چند برس کے دوران انہوں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں اور اداکاری سے جڑی توقعات پر پانی پھیر دیا ہے۔بالی ووڈ کی کئی فلمیں باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی ہیں، اس لیے توقع کی جارہی تھی کہ عامر خان فلم نگری کی گرتی ساکھ کو سنبھال لیں گے۔افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ عامر خان اور کرینہ کپور کی بھرپور اداکاری کے باوجود لال سنگھ چڈھا وہ فلم نہیں ثابت ہوئی، جس کی حالیہ دنوں میں بالی ووڈ کو اشد ضرورت تھی۔لال سنگھ چڈھا عامر خان کی واحد فلم نہیں ہے جو فلاپ ثابت ہوئی ہے، گزشتہ برسوں میں عامر خان نے اس باب میں کئی غلطیاں کیں۔مداحوں کا ماننا ہے کہ عامر خان لال سنگھ چڈھا سمیت 5 فلمیں اپنے اداکاری کے کیرئیر کے دوران مسترد کردیتے تو اچھا ہی ہوتا۔
لال سنگھ چڈھا:عامر خان کی نئی ’فلم لال سنگھ چڈھا‘ سے ہی بات کا آغاز کرتے ہیں، جسے اداکار نے بہت ہی محنت سے تیار کیا لیکن افسوس کی بات ہے وہ پھل سے محروم رہے۔ہالی ووڈ فاریسٹ گمپ کا آفیشل ری میک قرار دی جانے والی فلم کئی وجوہات کے باعث باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی ہے۔
ٹھگ آف ہندوستان:مداحوں کا ماننا ہے کہ عامر خان ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کو مسترد کر دیتیتو اچھا ہی ہوتا، فلم میں عامر خان سمیت کئی بڑے ناموں جیسے امیتابھ بچن اور کترینہ کیف نے اداکاری کے جوہر دکھائے، فلم کی کہانی ماردھاڑ اور جہاز سے جڑے کئی مناظر کی بدولت جونی ڈپ کی فلم کی نقالی قرار پائی۔
دھوم تھری:عامر خان کے لیے اس فہرست میں مداحوں نے تیسرے نمبرپر ’دھوم تھری‘ کو رکھا ہے، فلم کے ابتدائی 2 پارٹس میں جان ابراہم اور ریتھک روشن کی شاندار اداکاری کے باعث فلم بینوں کی توقعات بہت بلند تھیں، عامر خان نے فلم میں چور کا ڈبل رول ادا کیا، فلم کامیاب رہی تاہم لوگوں کی رائے ہے کہ عامر خان اس میں بہترین چور ثابت نہیں ہوئے۔
میلہ:بالی ووڈ اسٹار کی ناکام فلموں کی فہرست میں ’میلہ‘ بھی شامل ہے،عامر خان کے ساتھ اس فلم میں ٹوئنکل کھنہ نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔عامر خان کی خود کی رائے یہی ہے کہ وہ عجیب پلاٹ، ڈرامائی کہانی اور اوور ایکٹنگ کی وجہ سے میلہ کودوبارہ بنانا چاہیں گے۔
دیوانہ مجھ سا نہیں:مداحوں کے نزدیک عامر خان کی 1990ء میں دل فلم سپر ہٹ ثابت ہوئی تھی، لیکن انہیں اداکارہ کے ساتھ ’دیوانہ مجھ سا نہیں‘ جیسی فلاپ فلم نہیں کرنی چاہیے تھی کیونکہ فلم کی کہانی انتہائی بورنگ تھی۔