ایس سی او ممالک کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہونا چاہیے: راج ناتھ
نئی دہلی، اگست ۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک سے دہشت گردی کی تمام شکلوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا مطالبہ کیا۔بدھ کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ممالک کے وزرائے دفاع کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردی کی تمام شکلیں بشمول سرحد پار دہشت گردی، کسی بھی شکل میں ہو اور کسی بھی مقصد کے لئے کی گئی ہو وہ انسانیت کے خلاف جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی عالمی امن اور سلامتی کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ ہندوستان ہر قسم کی دہشت گردی سے لڑنے، خطے کو پرامن، محفوظ اور مستحکم بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ ہم شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ ادارہ جاتی صلاحیت کو فروغ دینے، اراکین اور معاشرے کے درمیان تعاون کو بڑھانے اور تعاون کے جذبے کو تقویت دینے کے لیے پر امید ہیں۔اس تناظر میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان اگلے سال رکن ممالک کی وزارت دفاع کے لیے ایک ورکشاپ منعقد کرنے کی تجویز پیش کرتا ہے جس کا موضوع ‘انسانی امداد اور آفات سے نجات – خطرے میں کمی اور آفات سے بچنے کے لئے بنیادی ڈھانچہ’ ہے۔ انہوں نے ایس اے سی او ممالک کے دفاعی مفکرین کے درمیان دلچسپی کے موضوعات پر سالانہ سیمینارز کے انعقاد کی تجویز بھی پیش کی دی۔وزیر دفاع نے پرامن، محفوظ اور مستحکم افغانستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان افغانستان کی خودمختاری، آزادی، قومی اتحاد اور خارجہ پالیسی میں مداخلت کا حامی نہیں ہے۔ انہوں نے سب پر زور دیا کہ وہ افغان انتظامیہ کو بات چیت کے ذریعہ قومی اتفاق رائے پیدا کرنے اور ملک میں ایک جامع اور نمائندہ سیاسی ڈھانچہ بنانے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے اس معاملے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی ملک کو ڈرانے یا دہشت گردوں کو پناہ دینے کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے افغانستان کے لوگوں کو انسانی امداد کی فراہمی اور ان کے بنیادی حقوق کے تحفظ پر بھی زور یوکرین کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان بحران کے حل کے لیے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ "ہندوستان یوکرین اور اس کے ارد گرد انسانی بحران کے بارے میں فکر مند ہے۔ ہم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے اداروں کی انسانی امداد پہنچانے کی کوششوں کی بھی حمایت کی ہے۔ وزیر دفاع نے اپنے خطاب میں ایس سی او ممالک کے ساتھ ہندوستان کے قدیم تعلقات کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ سبھی خطے کی ترقی اور خوشحالی میں شراکت دار ہیں۔