جھارکھنڈ میں پریم پرکاش کے ٹھکانے سے برآمد اے کے 47 سرکاری

رانچی، اگست ۔جھارکھنڈ میںغیر قانونی کان کنی اور جبراوصولی کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے اقتدار میں اثر و رسوخ رکھنے والے دلال پریم پرکاش کے رانچی سمیت مختلف مقامات پر چھاپے ماری کی ۔اس چھاپے میں ای ڈی ٹیم نے ہرمو میں واقع ایک گھر سے دو اے کے 47 برآمد کیے۔ای ڈی کے ذریعہ اسلحہ کی برآمدگی کی اطلاع پر ارگوڑاتھانہ پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس افسر نے کہا کہ ای ڈی کے ذریعہ اسلحہ کی برآمدگی کی اطلاع ملنے کے بعد وہ موقع پر پہنچے اور تحقیقات میں یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ برآمد ہونے والے دونوں اے کے 47 رانچی پولس سینٹر کی طرف سے جاری کردہ اسلحہ ہیں، ای ڈی کو اس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ . اب ای ڈی کے مزید تفتیشی عمل مکمل کرنے کے بعد دونوں اسلحہ تھانے کے حوالے کر دیا جائیںگے۔ تفتیش کے لیے آئے پولیس افسر نے بتایا کہ یہ اسلحہ کس جوان کو الاٹ کیا گیاتھا، اس کی معلومات صرف اعلیٰ افسر ہی دے سکیں گے۔ اے کے 47 اسلحہ کی ذمہ داری سنبھالنے والے جوانوں کے خلاف قانونی کارروائی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قانونی کارروائی نہیں بلکہ محکمہ جاتی کارروائی ہوگی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ یہ گھر کس کا ہے اور پریم پرکاش یا یہاں کون رہتا تھا اس کا علم نہیں ہے۔ وہ پہلی بار یہاں آئے ہیں۔ AK-47 برآمد ہونے کے بعد سے یہ قیاس لگایا جا رہا تھا کہ یہ کوئی سرکاری اسلحہ ہو سکتا ہے۔ ادھربی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے معاملے کی جانچ این آئی اے سے کرانے کی بات کی ہے۔ نشی کانت دوبے نے کہا کہ ای ڈی نے آج وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کے خاندانی دوست امیت اگروال کے معاون جھارکھنڈ کے دلالوں کے سرغنہ پریم پرکاش کے ٹھکانے سے اے کے 47 برآمد کیا ہے ۔ یعنی وہ دہشت گردوں اور نکسلیوں کا سرغنہ ہے ، این آئی اے کو جانچ اپنے ہاتھ میں لینا چاہئے۔

 

Related Articles