سومی علی ایک بار پھر سلمان خان کے خلاف میدان میں، انتہائی شرمناک القابات سے نواز دیا

ممبئی،اگست۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ سومی علی ہر چند مہینے بعد میڈیا کی شہ سرخیوں میں آنے کے لیے ان پر کوئی نہ کوئی شرمناک الزام عائد کرتی رہتی ہیں۔ وہ سلمان خان پر خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں بالی ووڈ کا ’ہاروے ونسٹین‘ بھی کہہ چکی ہیں۔چند ماہ کے توقف سے اب ایک بار پھر سومی علی نے سلمان خان کو خواتین پر تشدد کرنے اور تشدد میں جنسی تسکین پانے والا شخص جیسے القابات سے نواز دیا ہے۔انڈیا ٹائمز کے مطابق پاکستانی نڑاد امریکی اداکارہ سومی علی نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکآنٹ پر سلمان خان کی 1989ء￿ میں ریلیز ہونے والی پہلی فلم ’میں نے پیار کیا‘ کا پوسٹر شیئر کیا اور اس کے ساتھ لکھا کہ ’’ایک خواتین پر تشدد کرنے والا، جس نے صرف مجھے ہی نہیں، کئی خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس کی پوجا کرنا چھوڑ دیں۔یہ خواتین پر تشدد میں جنسی تسکین پانے والا شخص ہے۔آپ لوگوں کو پتا نہیں ہے۔‘‘رواں سال مارچ میں ہی سومی علی نے سلمان خان کی پہلی فلم ہی کے گیت ’آتے جاتے ہنستے گاتے‘ کے ایک سین کی تصویر پوسٹ کی تھی اور اس کے ساتھ لکھا تھا کہ ’’بالی ووڈ کا ہاروے ونسٹین۔‘‘ ہاروے ونسٹین ہالی ووڈ کا پروڈیوسر اور کاروباری شخص تھا جس پر درجنوں خواتین نے جنسی زیادتی اور انسانی سمگلنگ کے الزامات عائد کیے تھے۔ ہاروے ونسٹین نے جیل میں خودکشی کر لی تھی۔ واضح رہے کہ سومی علی اور سلمان خان کئی سال تک تعلق میں رہے۔ بریک اپ ہوجانے کے بعد سومی علی واپس امریکہ چلی گئی تھی۔

Related Articles