کابینہ میں رد و بدل کے بعد جمعرات کو ممتا بنرجی کابینہ کی میٹنگ کریں گی
کلکتہ ,اگست۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کابینہ میں ردو بدل کے بعد پہلی مرتبہ جمعرات کو کابینہ کی میٹنگ کریں گی ۔ذرائع نے بتایا کہ نئے وزراء کو جمعرات کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں شرکت کی خصوصی ہدایت دی گئی ہے۔ایسے میں مانا جا رہا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی میٹنگ میں نئے وزراء کو اہم پیغام دے سکتی ہیں۔ گزشتہ کابینہ کی میٹنگ میںپارتھو چٹرجی کا نام لیے بغیر وزیر اعلیٰ نے کہا تھا کہ کابینہ کی بے عزتی نہیں کی جا سکتی، پارٹی کی بے عزتی نہیں کی جا سکتی۔ممتا بنرجی نے پارتھو چٹرجی کی گرفتاری کے بعد کئی وزرا سے محکمے لے لئے ہیں ۔نئے وزرا میں بابل سپریا، پردیپ مجمدار، سنیہاشیش چکرورتی، پارتھا بھومک، ادیان گوہا، ستیہ جیت برمن، تجمل حسین، بپلاب رائے چودھری شامل ہیں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کابینہ کی میٹنگ میں اس بات کا خاکہ طے کر سکتی ہیں کہ نئے محکموں کا چارج سنبھالنے کے بعد مستقبل میں ان محکموں کے کیا منصوبے ہوں گے۔ علاوہ ازیں جمعرات کو ہونے والے کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ ہیڈ ٹیچرز کی تقرری کے لیے محکمہ قانون پہلے ہی رولز کی منظوری دے چکا ہے۔ محکمہ خزانہ نے منظوری دے دی ہے۔کابینہ کی میٹنگ میں ہیڈ ٹیچرز کی تقرری کے قواعد کو منظوری دی جا سکتی ہے۔ منظوری کے بعد ریاست اسکول سروس کمشنر کے ذریعے نئی تقرری کا اعلان کرے گی، کم از کم اس نقطہ نظر سے جمعرات کی کابینہ کی میٹنگ اہم ہونے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ امکان ہے کہ اس دن کابینہ کے اجلاس میں کچھ صنعتی امور بھی زیر بحث آئیں گے۔