بی جے پی کے لوگ اگر میرے خلاف بولیں گے تو انہیں پارٹی میں اونچا مقام ملے گا : نتیش

پٹنہ، اگست۔بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے) سے ناطہ توڑ مہا گٹھ بندھن کے ساتھ حکومت بنانے کے بعد ریاست میں جنگل راج کی شروعات ہونے کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )کے الزامات پر طنز کرتے ہوئے آج کہاکہ ان کے ( مسٹر کمار ) کے خلاف بولنے سے بی جے پی کے لوگوں کو پارٹی میں اونچا مقام ملے گا۔ جمعہ کو رکشابندھن کے موقع پر یہاں راجدھانی واٹیکا- ایک میںپاٹلی درخت کو دھاگا باندھ کر درخت لگانے کے بعد صحافیوں کے بی جے پی لیڈروں کے ذریعہ ریاست میں جنگل راج کی شروعات کہے جانے والے سوال کے جواب میں، انہوں نے کہا، وہ لوگ میرے خلاف بولیںگے، اگروہ میرے خلاف بولیں گے تو انہیں ان کی پارٹی میں اونچا مقام ملے گا، اس لیے جس کو جو بولنا ہے بولتے رہیں۔ ہم نے وضاحت کردی ہے کہ یہ فیصلہ کیوں لیا گیا۔ یہ پارٹی کے تمام لوگوں کی خواہش تھی۔ وزیر اعلیٰ نے اپنی پارٹی جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے سابق قومی صدر آر سی پی سنگھ پر تنقید کی اور کہا کہ پارٹی میں جس شخص کو زیادہ سے زیادہ اختیار دیا گیا اس نے گڑبڑ کی۔ ہم نے صدر اور نائب صدر کے انتخاب میں این ڈی اے کے امیدواروں کی مکمل حمایت کی۔ ہم لوگوں نے این ڈی اے سے علیحدگی اختیار کرلی، وہ اب اکیلے رہ گئے ہیں۔ ہم لوگ ادھر آگئے ہیں ہیں اور مل کر کام کریں گے۔ بہار کو آگے لے کر جائیں گے۔ معاشرے میں محبت اور بھائی چارے کی فضا برقرار رہے۔ کچھ لوگ معاشرے میں تصادم پیدا کر کے اس کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ نائب وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر تیجسوی پرساد یادو کو زیڈ+ سیکورٹی دینے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مسٹر کمار نے کہا کہ اس پرکسی کو اعتراض کیوںہو گا، وہ نائب وزیر اعلیٰ ہیں۔

Related Articles