تقرری گھوٹالہ: گروپ ڈی کے 1698ملازمین کو نوٹس جاری

کلکتہ دسمبر. کلکتہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد محکمہ تعلیم 1698 گروپ ڈی ملازمین کو نوٹس جاری کرے گا۔محکمہ کی طرف سے 23 دسمبر کو ایک رہنما خطوط جاری کیا گیا ہے۔ جسے مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ انسپکٹرز (DIs) کو بھیج دی گئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے مختلف اسکولوں میں تعینات گروپ ڈی کے 1698 افراد کو نوٹس جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ محکمہ کی طرف سے 23 دسمبر کو ایک رہنما خطوط جاری کیا گیا ہے۔ یہ ہدایات مختلف اضلاع کے ڈسٹرکٹ انسپکٹرز (DIs) کو بھیج دی گئی ہیں۔ یہ رہنما خطوط ہائی کورٹ کے ایک حالیہ حکم کے پیش نظر بھیجے گئے ہیں۔ عدالت نے حکم دیا تھا کہ سی بی آئی جانچ میں گروپ ڈی کے عہدوں پر کام کرنے والے 1,698 لوگوں کو نوٹس جاری کئے جائیں۔مرکزی تفتیشی ایجنسی کی جانچ میں ان 1698 افراد کی بھرتی میں بے ضابطگیاں پائی گئیں۔محکمہ ا سکول ایجوکیشن نے گائیڈ لائنز کے ساتھ فہرست میں شامل تمام افراد کے نام جاری کر دیے گئے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ اس وقت کس سکول میں کام کر رہے ہیں۔ ڈی آئی سے کہا گیا ہے کہ وہ اس ہفتے کے آخر تک اپنا کام مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں اس کے ساتھ عدالتی حکم کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے۔عدالت نے سی بی آئی کوتقرری گھوٹالے کی جانچ کرنے کی ہدایت دی تھی۔گروپ ڈی میں کی گئی تقرری میں سی بی آئی نے گڑبڑی کی تقرری کی ہے۔ محکمہ اسکول انتظامیہ کے مطابق اس نوٹس کا مطلب یہ ہے کہ ان افراد کو ان کی پوزیشن واضح کی جارہی ہے۔انہیں عدالت میں اپنے آپ کو صحیح ثابت کرنا ہوگا۔

Related Articles