اسرو نے کامیابی کے ساتھ گگن یان لو الٹی ٹیوڈ اسکیپ موٹر کا تجربہ کیا
حیدرآباد،اگست۔گگن یان پروجیکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل کے حصہ کے طورپر ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی(اسرو)نے کامیابی کے ساتھ گگن یان لو الٹی ٹیوڈ اسکیپ موٹر کا تجربہ کیا۔یہ تجربہ آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ سے کیاگیا۔اسرو کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔کسی بھی ناگہانی کی صورت میں کروایسکیپ سسٹم،گگن یان مشن کے کروموڈیول کولے جاسکتا ہے اور خلابازوں کو بچاسکتا ہے۔ایل ای یم ایک خصوصی مقصد والی سالڈ راک موٹر ہے جس میں چار ریورس فلو نوزلس ہیں۔