انگلینڈ 17 سال بعد دورہ پاکستان کیلئے تیار، شیڈول جاری
لاہور،اگست۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 17 سال بعد اپنی سرزمین پر انگلینڈ کی میزبانی کا شیڈول جاری کردیا ہے۔دونوں ٹیموں کے مابین 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔سیریز کے ابتدائی چار میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جب کہ باقی تین میچز 28 ، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوں گے۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں سائیڈز 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنیکے لیے دوبارہ دسمبر میں مدمقابل آئیں گی۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکر خان نے کہا انہیں خوشی ہے کہ پاکستان کے ایک مصروف ہوم انٹرنیشنل سیزن کا آغاز انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کراچی اور لاہور آمد سے ہورہا ہے، آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیقبل دنیا کی ایک بہترین ٹی ٹوئنٹی سائیڈ کے خلاف 7 میچز کی سیریز کھیلنے سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو میگا ایونٹ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ریکی ٹیم کے مطمئن ہونے پر ہی دورے کی تصدیق کی ہے۔ایم ڈی انگلینڈ مینز کرکٹ روب کی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ مینز کرکٹ پاکستان واپسی کی منتظر ہے اور 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچزپر مشتمل اس سیریز سے انہیں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ اس سیریز اور پھر رواں سال کے آخر میں پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کے انتظامات کے حوالے سے پی سی بی، برطانوی ہائی کمیشن اور دیگر متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔شیڈول:
20 ستمبر، پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی
22 ستمبر، دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی
23 ستمبر، تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی
25 ستمبر، چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام کراچی
28 ستمبر، پانچواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام لاہور
30 ستمبر، چھٹا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام لاہور
2 اکتوبر، ساتواں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، بمقام لاہور