شاہ عبداللہ کا علاقے کے اقتصادی منصوبوں میں فلسطینیوں کو شریک کرنے پر زور
عمان،جولائی (پی ایس آئی)اردن کے شاہ عبداللہ نے اسرائیلی وزیر اعظم سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی علاقے میں امکانی اقتصادی منصوبوں کا لازمی حصہ ہوں گے۔یہ بات انہوں نے بدھ کے روز یائر لیپڈ سے ملاقات میں کہی ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے مشترق وسطیٰ کے حالیہ دورے کے بعد اردن کے شاہ عبداللہ اور اسرائیلی وزیر اعظم لپیڈ کے درمیان یہ پہلی ملاقات تھی۔جوبائیڈن کے دورے کے حوالے سے خطے میں اقتصادی اور دفاعی تعاون کے علاوہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی نارملائزیشن اہم موضوعات تھے۔ شاہ عبداللہ نے کہا فلسطینیوں کو امریکی سپانسرڈ اقتصادی منصوبوں کا حصہ ہونا چاہیے۔ تاہم انہوں نے ابھی یہ واضح نہیں کیا ہے کہ یہ امریکی صدر اور امریکہ کی طرف سے خطے کے لیے دی گئی رہنمائی میں شامل تھا کہ فلسطینیوں کو اس پراسس کا حصہ بنایا جائے یا شاہ عبد اللہ کی یہ آپنی سوچ ہے۔صدر جووبائیڈن کے دورہ مشرق وسطیٰ کے دوران فلسطینی ریاست کے قیام کو بھی بعض عرب رہنماوں کی طرف سے امن کی خاطر لازمی قرار دیا گیا تھا۔