بھارتی فلم براہمسترا کا گانا کیسریا پاکستانی گانے لاری چھوٹی کی کاپی نکلا

ممبئی،جولائی۔ بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم براہمسترا کا گانا کیسریا کوپاکستانی بینڈ کال کے لاری چھوٹی کا کاپی نکلا۔فلمبراہمسترا کا گانا کیسریا 17 جولائی کو ریلیز کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں ایسا کئی بار ہوا ہے کہ پاکستا ن کے مشہور گانوں کو چرا کے اسے اپنے انداز میں ری میک کرلیا جائے اورہردورمیں ایسے معروف گانے ، ان کی دھنیں اور بعض اوقات تو پوری کی پوری میوزک ویڈیو ہی کاپی کرلی جاتی ہے۔تاہم اب بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور پہلی مرتبہ پردے پر فلم ’براہمسترا‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے اور انکی فلم کا پہلا گانا کیسریا بھی گزشتہ روز 17جولائی کو ریلیز کر دیا گیا ،یہ گانا اب تک 20 ملین سے زائد بارسنا جاچکا ہے۔جہاں اس گانے نے بھارت میں دھوم مچا دی ہے وہیں پاکستانی مداحوں نے ایک بار پھر بھارتی موسیقاروں کی چوری پکڑ لی۔ پاکستانی مداحوں نے سوشل میڈیا پر اس گانے کے حوالے سے ملے جلے تبصرے دیے ہیں، بیشتر مداحوں کا کہنا ہے کہ فلم براہمسترا کا پہلا گانا پاکستانی بینڈ کال کے مشہور زمانہ گانے لاری چھوٹی کا چھوڑی کیا گیا ہے،جو اس فلم کو زیب نہیں دیتا۔ واضح رہے کہ کال بینڈ کے گانے لاری چھوٹی کو 2007ء میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے کے بعد بھارتی فلم ایک چالیس کی لاسٹ لوکل میں شامل کیا گیا تھا۔ صارفین سوشل میڈیا پر اس گانے کا اوریجنل ورڑن شیئر کر کے گانے کے کپوزر پریتم چکرورتی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Related Articles