جیکولین فرنینڈس نے اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم کا پوسٹر شیئر کر دیا
ممبئی،جولائی۔خوبرو بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم کا پوسٹر شیئر کردیا۔فلم Tell it Like A Woman‘ کی ڈائریکشن 8 خواتین فلمسازوں نے دی ہے۔ہالی ووڈ فلم میں جینیفر ہڈسن، تارا جی ہینسن، کیرا ڈیلیونجی سمیت دیگر اداکاراؤں نے حصہ لیا ہے۔جیکولین نے جمعہ کو اپنے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کیا، کیپشن میں لکھا کہ وہ اس فلم کی غیر معمولی ٹیم کا حصہ بننے پر بہت نازاں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس خصوصی سفر کا حصہ بنانے کا شکریہ اور میرے پروڈیوسرز کا بھی بہت شکریہ جو اس شاندار فلم کے انجن کی حیثیت رکھتے ہیں۔نئی فلم کی عکسبندی اٹلی، بھارت، جاپان اور امریکا میں ہوئی ہے اور اسے اسی سال ریلیز کیا جائے گا۔قبل ازیں جیکولین فرنینڈس 2015 میں ایک برطانوی ہارر فلم ’Definition of Fear‘ میں اداکاری کر چکی ہیں۔