وزیراعظم مودی ہفتہ کو بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کاکریں گے افتتاح

نئی دہلی، جولائی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کو اتر پردیش کا دورہ کریں گے اور بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے۔ حکومت ملک بھر میں کنکٹیویٹی میں اضافہ کرنے کے لیے پابند عہد ہے، اور سڑک بنیادی ڈھانچہ کی بہتری کے لیے کیا گیا کام اس کی ایک اہم خصوصیت ہے۔ اس سلسلے میں ایک غیر معمولی کوشش کے تحت 29 فروری 2020 کو وزیر اعظم کے ذریعہ بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھا گیاتھا۔ ایکسپریس وے پر کام 28 مہینوں کے اندر مکمل کیا جا چکا ہے اور اب وزیر اعظم کے ذریعہ اس کا افتتاح کیا جائے گا۔ 296 کلوم میٹر طویل چارلینوں والا ایکسپریس وے ، اترپردیش ایکسپریس ویز انڈسٹریئل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (یو پی ای آئی ڈی اے) کے تحت، تقریباً 14850 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، اور اسے بعد میں توسیع سے ہمکنار کرکے چھ لینوں میں بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اسے چترکوٹ ضلع میں بھرت کوپ کے قریب گونڈا گاؤں میں این ایچ-35 سے لے کر ایٹاوا ضلع میں کدریل گاؤں کے قریب تک توسیع دی گئی ہے، جہاں یہ آگرہ –لکھنؤ ایکسپریس وے میں ضم ہوتا ہے۔ یہ سات اضلاع یعنی، چترکوٹ، باندہ، مہوبا، حمیر پور، جالون ، اوریا اور ایٹاوا سے ہوکر گزرتا ہے۔ خطے میں کنکٹیویٹی میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ، بندیل کھنڈ ایکسپریس وے اقتصادی ترقی کو بھی زبردست تقویت بہم پہنچائے گا، جس کے نتیجہ میں مقامی افراد کے لیے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔ ایکسپریس وے سے آگے، باندہ اور جالون اضلاع میں صنعتی کوریڈور کی تیاری کا کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔

 

Related Articles