مودی بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کا 12جولائی کو کریں گے افتتاح

لکھنؤ:جولائی۔ اترپردیش میں ترقی کے معاملے میں پچھڑے پن کا شکار رہے بندیل کھنڈ علاقے کو ریاست کی یوگی حکومت نے تریق کے ایکسپریس وے کی سوغات دینے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ 12جولائی کو اس اس ایکسپریس وے کے افتتاح کے بعد اس علاقے میں ترقی کی رفتار دوہرے ہوجائے گی۔ وزیر اعظم مودی اگلے ہفتے 12جولائی کو ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں ریاست کو ایک اور ایکسپریس وے کی سوغات دیتے ہوئے بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے بدھ کو ملی جانکاری کے مطابق بندیل کھنڈ ایکسپریس وے پر پڑنے والے ضلع جالون کے کیتھیری گاؤں میں وزیر اعظم مودی اس ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے۔ بندیل کھنڈایکسپریس وے28 مہینے میں بن کر تیار ہوا ہے۔ چار لین والے بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کی مستقبل میں 6لین تک توسیع ہوسکتی ہے۔ یہ ایکسپریس وے ریاست کے چترکوٹ، باندہ، ہمیر پور، مہوبہ، جالون، اوریا اور اٹاوہ اضلاع سے ہوکر گزرے گا۔ ایکسپریس وے پر چڑھنے اور اس سے اترنے کے لئے کل 13مقامات پر انٹر چینج کی سہولیت ہے۔ اس کے آس پاس سروس روڈ بھی تعمیر کی جارہی ہے۔ اس میں ٹریفک سیکورٹی کے لئے ایڈوانس ٹریفک منجمنٹ سسٹم کا نظم کیا جارہا ہے۔ اس بارے میں فراہم کی گئی آفیشیل جانکاری کے مطابق اس ایکسپریس وے پر تقریبا 07لاکھ پودے لگائے جارہے ہیں۔ اس ایکسپریس وے کی تعمیر کے دوران 04ریلوے اوور برج اور 14بڑے ریل پلوں کی تعمیر کی گئی ہے۔ اس پر 06ٹول پلازہ، 07رینپ پلازہ، 293چھوٹے پل، 19فلائی اوور اور 224انڈر پاس تعمیر کئے گئے ہیں۔ حکومت کا دعوی ہے کہ پروجکٹ میں سب سے کم ٹینڈر تخمینی خرچ سے 12.72فیصدی کم پرہوا ہے۔ اس کی تعمیر کرنے والی ایجنسی یوپی انڈسٹرئیل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو تقریبا 1132 کروڑ روپئے کا فائدہ ہوا ہے۔ بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کی کنارے باندہ اور جالون میں انڈسٹرئیل کاریڈور بنانے کی کاروائی شروع کردی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بندیل کھنڈ ایکسپریس وے پروجکٹ کا سنگ بنیاد29فروری 2020 کو وزیر اعظم مودی نے رکھا تھا۔

Related Articles