امیتابھ، کرن اور شاہ رخ سمیت بالی ووڈ کے وہ اسٹارز جنہیں قتل کی دھمکیاں ملیں

ممبئی،جولائی۔ بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے سپر اسٹارز ایک طرف پرتعیش زندگی گزارتے ہیں تو دوسری جانب انہیں قتل اور زیادتی جیسی سنگیں دھمکیوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کی معروف شخصیات شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان اور امیتابھ بچن، فلم ساز کرن جوہر سمیت شہرت یافتہ گلوکار آریجیت سنگھ اور سونو نگھم کو بھی قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں تاہم خوش قسمتی سے اب تک ان پر کوئی حملہ نہیں ہوا اور محفوظ ہیں۔
شاہ رخ خان:بالی ووڈ کے کنگ کو ماضی میں دھماکے سے اڑانے کی دھمکیاں دی گئیں، ڈرایا گیا تھا کہ ان کے گھر کو دھماکہ خیز مواد سے منہدم کردیا جائے گا، یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ شاہ رخ کو اس سے قبل فلم شوٹنگ کے دوران بھی قتل کرنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔
سلمان خان:آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بالی ووڈ کے دبنگ خان کو دھمکی آمیز خط ملا جس میں لکھا تھا کہ ان کا حال بھی سدھو جیسا کردیا جائے گا۔
عامر خان:ایک بار بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کو بھی قتل کی دھمکیاں ملیں جس کے بعد انہوں نے بلیٹ پروف گاڑی لے لی اور اسی میں محفوظ سفر کرتے ہیں۔
امیتابھ بچن:سال 2010 کے دوران بالی ووڈ کے شہنشاہ اور ان کے پورے خاندان کو قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں، بعد ازاں اداکار کو موبائل فون پر بھی دھمکی آمیز پیغامات ملے جس پر انہوں نے رپورٹ درج کرائی۔
سونو نگھم:معروف گلوکار سونو نگھم کو چھوٹا شکیل نامی گینگ کی طرف سے قتل کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

Related Articles