جے شنکر نے ایتھوپیا میں ہندوستانی سفارت خانے کا افتتاح کیا
عدیس ابابا، جون۔ہندوستانی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے بدھ کو افریقی ملک ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں ہندوستانی سفارت خانے کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے ایتھوپیا کی خواتین و سماجی امور کی وزیر ارگوگی ٹیسفائی اور وزیر خارجہ تیسمے یلما کا شکریہ ادا کیا، جو اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ میرے ساتھ اس تقریب میں شرکت کرنے کے لیے ایتھوپیا کی وزیر برائے خواتین و سماجی امور ارگوگی ٹیسفائی اور وزیر خارجہ تیسمائے یلما کا شکریہ۔ ادیس ابابا میں ہندوستانی سفارت خانے کا افتتاح خوش آئند ہے۔ اس کے لیے یہاں ہندوستانی سفارت خانہ اور ان کی ٹیم کو مبارکباد، انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہے۔وزیر خارجہ دولت مشترکہ کے سربراہان کی میٹنگ (سی ایچ او جی ایم) کے 26ویں اجلاس میں شرکت کے لیے روانڈا کے کیگالی میں ہیں۔ دورے کے درمیان انہوں نے ایتھوپیا میں ہندوستانی سفارت خانے کا افتتاح کیا۔ کووڈ-19 کے خطرے کے پیش نظر سی ایچ او جی ایم کی میٹنگ دو بار ملتوی کی جاچکی ہے۔ اس بار وزیر خارجہ میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی نمائندگی کریں گے۔ اجلاس 24-25 جون کو ہونا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر جے شنکر 23 جون کو کیگالی میں سی ایچ او جی ایم وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔