یوگی حکومت نے تبادلہ پالیسی کو دی منظوری
لکھنؤ:جون۔ اترپردیش حکومت نےسرکاری افسران اور ملازمین کے لئے تبادلہ سیشن2022۔23 کے لئے پالیسی کو منظوری فراہم کردی ہے۔آفیشیل ترجمان نے منگل کوبتایا کہ یہ تبادلہ پالیسی صرف سال2022۔23 کے لئے ہے جس کے تحت تبادلے30جون تک کئے جاسکیں گے۔ گروپ اے اور بی کے افسران کے ذریعہ ضلع میں تین سال اور ڈویژن میں سات سال پورے کئے جانے پر تبادلے کا نظم کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گروپ اے اور بی کے تبادلے کیڈر کے لحاظ سے کام کرنے والے افسران/ملازمین کی تعداد کا زیادہ سے زیادہ 20 فیصد تک اور گروپ ‘C’ اور ‘D’ کے کیڈرکے لحاظ سے کام کرنے والے ملازمین کی تعداد کا زیادہ سے زیادہ 10 فیصد تک کیے جا سکیں گے۔ میرٹ کی بنیاد پر آن لائن ٹرانسفر سسٹم کی بنیاد پر گروپ ‘بی’ اور ‘سی’ کے اہلکاروں کے تبادلے ممکنہ طور پر میرٹھ پر مبنی آن لائن ٹرانسفر سسٹم کی بنیاد پر کئے جانے کا نظم کیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ مرکزی حکومت کےذریعہ اعلان شدہ آکانچھی ضلع اسکیم سے متعلق اضلاع اور بندیل کھنڈ کے تمام اضلاع میں تعیناتی کئے جانے کا نظم کیاگیا ہے۔