ہم پالیسی،فیصلہ،نیت اورمزاج سے ترقی کے ساتھ ہیں:مودی
لکھنؤ:جون۔وزیر اعظم نریندرمودی نے جمعہ کو اترپردیش حکومت کےذریعہ ریاست میں صنعتی سرمایہ کاری کے لئے منعقد تیسری گراونڈ بریکنگ سریمنی نے سرمایہ کاروں کو اترپردیش میں کامیاب اور محفوظ سرمایہ کاری کا بھروسہ دلاتے ہوئے کہا کہ مرکز اور ریاست کی حکومتیں، پالیسی، فیصلہ، نیت اورمزاج سے ترقی کے ساتھ ہیں۔مودی نے تیسری گراونڈ بریکنگ سریمنی کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں ملک کے معروف سرمایہ کاروں سے بدلتے اترپردیش کی نئے تصویر کا ذکر کرتےہوئے کہا’ ہم پالیسی سے بھی ترقی کے ساتھ ہیں۔ فیصلوں سے بھی ترقی کے ساتھ ہیں، نیت سے بھی ترقی کے ساتھ ہیں اور مزاجا بھی ترقی کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں جدید ایکسپریس وے کا طاقت ور نیٹ ورک بن رہا ہے۔ اترپردیش ڈیفنس جکشن بننے والا ہے۔ جیور ائیر پورٹ، بین الاقوامی سطح پر اترپردیش کو دنیا سے جوڑنے میں ایک پل کا کردار ادا کرے گا۔ اترپردیش میں بڑھتی سرمایہ کاری ریاست کے نوجوانوں کے لئے نئے روزگار کے مواقع لے کرآرہا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے مسقبل کے جدید ہندوستان کی ترقی کے راستے میں یو پی کو سب سے مضبوط بنیادی ستون بتایا۔انہوں نے کہا کہ یوپی کی عوام نے 37سال بعد کسی حکومت پر دوبارہ اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اقتدار سونپا ہے۔ اس لئے وہ اعتماد کے ساتھ آج یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ اترپردیش ہی ہے جو 21ویں صدر میں ہندوستان کے ترقی کو رفتار دے گا۔ اگلے 10سالوں میں اس بات کوآپ صحیح ثابت ہوتا دیکھیں گے۔قابل ذکر ہے کہ گراونڈ بریکنگ سریمنی کے افتتاحی اجلاس میں مودی کے علاوہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے علاوہ ملک کے معروف کاروباری گوتم اڈانی، بڑلا گروپ کے کمار منگلم بڑلا اور ہیرانندانی گروپ کے نرجن ہیرانندانی نے بھی خطاب کیا۔ تیسری گراونڈ بریکنگ سریمنی میں مختلف کاروباری گروپوں کے 80ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ کی سرمایہ کاری سے تمام ترقیاتی پروجکٹوں کا کام شروع ہوگا۔اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے اترپردیش میں سرمایہ کاروں کا استقبال کرتے ہوئے کہا’ ریاست کے نوجوان طاقت میں وہ قابلیت ہے جو آپ کے سپنوں اور عزائم کو نئی اڑان اور نئی اونچائی دے گا۔ اترپردیش کے نوجوانوں کی محنت، قابلیت، سمجھ، خودسپردگی آپ کے سبھی سپنوں، عزائم کو پائے تکمیل تک پہنچا کر رہے گا۔وزیر اعظم مودی نے تیسری گراونڈ بریکنگ سریمنی میں شرکت کررہے ملک کے معروف کاروباریوں کو وارانسی بھی تشریف لانے کے لئے مدعو کیا۔ مودی نے کہا’میں وارانسی کا ایم پی ہوں اس لئے اتنا چاہونگا کہ کبھی وقت نکال کر میری کاشی دیکھ کر آئیے۔ وارانسی کافی بدل چکی ہے۔ دنیا کا ایسا شہر اپنے قدیم روایات کے ساتھ نئے رنگ روپ میں سج سکتا ہے یہ اترپردیش کی طاقت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔انہوں نے اترپردیش میں سرمایہ کاری کا استقبال کرتےہوئے کہا کہ اترپردیش میں 80ہزار روپئے سے زیادہ کی سرمایہ کاری سے متعلق مفاہمتی سمجھوتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ یہ ریکارڈ سرمایہ کاری اترپردیش میں روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا کرے گا۔ یہ ہندوستان کے ساتھ اترپردیش کی ترقی کے سفر کو بڑھتے ہوئے دکھاتا ہے۔وزیر اعظم نے اس موقع پر ہندوستان کے بدلتے ماحول کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا’ دنیا آج جس بھروسے مند ساتھی کو تلاش کررہی ہے۔ اس پر کھرا اترنے کی طاقت صرف ہمارے جمہوری ہندوستان کے پاس ہے۔ دنیاآج ہندوستان کی قابلیتوں کو بھی دیکھ رہی ہے اور ہندوستا ن کے بہتر کارکردگی کی بھی تعریف کررہی ہے۔ ہم جی۔20معیشتوں میں سب سے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ آج ہندوستان گلوبل ریٹیل انڈکس میں دوسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا توانائی صارف ملک ہے۔مودی نے ہندوستان میں گذشتہ سالوں میں ہوئی تاریخی سرمایہ کاری کا ذکر کرتےہوئے کہا کہ اس کی بدولت ہی ملک کی ترقی کی رفتار میں بھی تیزی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال دنیا کے 100 سے زیادہ ممالک سے 84بلین ڈالر کاریکارڈ غیر ملکی سرمایہ کاری ہندوستان میں آئی ہے۔ ہندوستان نے گذشتہ مالی سال میں 417 بلین ڈالر یعنی 30لاکھ کروڑ روپئے سے زیادہ کے برآمدات کے ذریعہ نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔انہوں نے کہا’ حال ہی میں مرکز کی حکومت نے اپنے 08 سال پورے کئے ہیں۔ان سالوں میں ہم ریفارم فرفارم اور ٹرانسفارم کے منتر کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ ہم نے پالیسیوں کو دوام فراہم کرنے پر زور دیا ہے۔ کوآرڈینیشن پر زور دیا ہے اور ایز آف ڈوئنگ بزنس پر زور دیا ہے۔ ہم نے اپنے معاشی اصلاحی پروگرام سے ایک ملک کے طور پر ہندوستان کو مضبوطی دینے کا کام کیا ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس کا ثبوت ایک ملک ایک ٹیکس کے طور پر جی ایس ٹی ہو یا ون نیشن ون گریڈ یا ون نیشن و موبلیٹی کارڈ اور ون نیشن ون راشن کارڈ ہو یہ کوشش حکومت کی ٹھوس اور واضح پالیسیوں کا مظہر ہیں۔انہوں نے اس طرز پر کام کررہی یوپی کی یوگی حکومت کے سرمایہ کاری کی بہی خواہ پروگراموں کی بھی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں ہندوستان کے پانچویں۔ چھٹے حصے کی آبادی رہتی ہے۔ واضح ہے کہ اترپردیش کے ایک شخص کی بہتری ہندوستان کے ہر چھٹے شخص کی بہتری ہوگی۔ انہوں نے کہا’میں پر اعتماد ہوں کہ یوپی ہی ہے جو 21ویں صدر میں ہندوستان کی ترقی کی داستان کو رفتار فراہم کرے گا۔اس دوران وزیر اعظم نے ملک میں قدرتی کھیتی کے شعبے میں بھی لامحدود امکانات کا ذکر کیا۔مودی نے کہا’ مرکزی حکومت کے اس سال کے بجٹ میں ہم نے گنگا کے دونوں کناروں پر 5۔5 کلو میٹر کے دائرے میں’ کیمیکل فری قدرتی کھیتی کا کاریڈور‘بنانے کا اعلان کیا ہے۔ یوپی میں گنگا 1100کلومیٹر سے زیادہ لمبی ہے اور یہاں کے 25۔30اضلاع سے ہوکر گزرتی ہے۔ بلاشبہ قدرتی کھیتی کے بڑے امکانات یہاں پیدا ہونے جارہے ہیں۔