انگلش فٹبال کلب چیلسی امریکی بزنس مین ٹوڈ بوہلے نے خرید لیا
لندن ،مئی۔امریکی بزنس مین ٹوڈ بوہلے نے روسی بزنس مین سے انگلش فٹ بال کلب چیلسی خرید لیا ہے۔ انہوں نے روسی بزنس مین رومن ابراہیم ووچ سے انگلش فٹ بال کلب کا سودا 4 اعشاریہ 25ارب پاؤنڈ یعنی 5اعشاریہ 4ارب ڈالر میں کیا ہے۔ چیلسی نے فٹ بال کلب کی ملکیت کی تبدیلی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد روسی بزنس مین کی 20 سالہ اونرشپ کا اختتام ہوگیا۔ خیال رہے کہ روس سے تعلق رکھنے والے رومن ابراہمیووچ کو صدر ولادی پوتن کے قریب سمجھا جاتا ہے۔