شاہ رخ خان کے گھر میں 40 لاکھ کے ٹیلی ویڑن سیٹس
ممبئی،مئی ۔ نامور بھارتی اداکار شاہ رخ خان اپنے گھر سے متعلق دلچسپ حقائق بتا کر مداحوں حیرت میں مبتلا کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں، جس کا مظاہرہ انہوں نے حال ہی میں ایک ایونٹ کے دوران کیا۔ایک ٹیلی ویڑن برانڈ کے شو میں شرکت کے دوران شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ ان کے گھر میں ایک نہیں کئی ٹیلی ویڑن ہیں۔شاہ رخ نے شو کے دوران سامعین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اپنے کمرے میں ایک ٹیلی ویڑن ہے، بچوں کے کمروں میں، یہاں تک کے چھوٹے بیٹے کے کمرے میں بھی ٹیلی ویڑن ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر میں موجود ٹیلی ویڑن سیٹس کی قیمتیں ایک اور ڈیڑھ لاکھ بھی ہے، جبکہ ان کے لیے مجموعی طور پر 30 سے 40 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔ ایونٹ میں شاہ رخ خان کی اس گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ شاہ رخ خان کے گھر میں 30 سے 40 لاکھ کے صرف ٹیلی ویڑن ہیں، تو میں تو اب اپنے آپ کو ایک غریب محسوس کر رہا ہوں۔ایک نے شاہ رخ خان سے کہا کہ صرف ایک ٹیلی ویڑن گفٹ میں دے دیں، میں آپ کا شکر گزار ہوں گا۔