عمر گل افغانستان کے بولنگ کوچ مقرر
کابل، مئی۔ پاکستان کے سابق تیز گیند باز عمر گل کو افغانستان کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ان کا ابتدائی معاہدہ ایک سال کا ہے۔ وہ جون میں زمبابوے کے دورے پر پہلی بار ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔ 4 جون سے 14 جون تک ہونے والے اس دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے کھیلے جائیں گے۔ اس سے قبل گل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ تھے۔ انہیں افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے یواے ای میں اپریل میں ہونے والے پریکٹس کیمپ کے لیے باؤلنگ کنسلٹنٹ کے طور پر مقرر کیا تھا۔ اب ان کی یہ ذمہ داری مستقل کر دی گئی ہے۔ اے سی بی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، پریکٹس کیمپ میں گل نے ایک متاثر کن کام کیا ہے اور ہمیں اس وقت باؤلنگ کوچ کی ضرورت بھی ہے۔ اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم انہیں مستقل معاہدے پر باؤلنگ کوچ مقرر کریں گے۔ 47 ٹیسٹ (163 وکٹ)، 130 ون ڈے (179 وکٹیں) اور 60 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل (85 وکٹیں) کھیلنے والے 39سالہ گل اکتوبر 2020 میں تمام طرز کے کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔عمر گل افغانستان کے بولنگ کوچ مقرر
کابل، مئی۔ پاکستان کے سابق تیز گیند باز عمر گل کو افغانستان کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ان کا ابتدائی معاہدہ ایک سال کا ہے۔ وہ جون میں زمبابوے کے دورے پر پہلی بار ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔ 4 جون سے 14 جون تک ہونے والے اس دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے کھیلے جائیں گے۔ اس سے قبل گل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ تھے۔ انہیں افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے یواے ای میں اپریل میں ہونے والے پریکٹس کیمپ کے لیے باؤلنگ کنسلٹنٹ کے طور پر مقرر کیا تھا۔ اب ان کی یہ ذمہ داری مستقل کر دی گئی ہے۔ اے سی بی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، پریکٹس کیمپ میں گل نے ایک متاثر کن کام کیا ہے اور ہمیں اس وقت باؤلنگ کوچ کی ضرورت بھی ہے۔ اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم انہیں مستقل معاہدے پر باؤلنگ کوچ مقرر کریں گے۔ 47 ٹیسٹ (163 وکٹ)، 130 ون ڈے (179 وکٹیں) اور 60 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل (85 وکٹیں) کھیلنے والے 39سالہ گل اکتوبر 2020 میں تمام طرز کے کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے تھے۔