رہانے ہیمسٹرنگ انجری کے سبب دورہ انگلینڈ سے باہر ہو سکتے ہیں

کولکاتہ، مئی،ہندوستان کے سابق کپتان اور نائب کپتان اجنکیا رہانے گریڈ -3 ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے جون-جولائی میں ہونے والے ہندوستان کے دورہ انگلینڈ سے باہر ہو سکتے ہیں۔رہانے پہلے ہی ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون سے باہر ہو چکے ہیں اور اس چوٹ کے بعد وہ دورے سے بھی باہر ہو سکتے ہیں۔کرک بز کے مطابق 16 جون کو انگلینڈ روانہ ہونے والی ٹیم کا انتخاب ایک ہفتے میں ہونا ہے۔کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے آئی پی ایل 2022 میں حصہ لے رہے رہانے 16 مئی کو حیدرآباد کے خلاف کھیلے جارہے میچ میں زخمی ہوگئے تھے۔ وہ پیر کی شام کے کے آر کے بائیو ببل کو الوداع کہیں گے۔بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) کے ذرائع نے بتایا کہ یہاں سے وہ بنگلورو کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی جائیں گے جہاں وہ چار ہفتے کاریہیب مکمل کریں گے۔ آئی پی ایل 2022 میں کھیلے گئے سات میچوں میں رہانے نے صرف 133 رن بنائے ہیں۔

 

Related Articles