ملک میں بجلی کی صورتحال انتہائی سنگین، جلد حل تلاش کرنا ہوگا: کیجریوال

نئی دہلی، اپریل۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کنوینر اروند کیجریوال نے کوئلے کی قلت کی وجہ سے ملک بھر میں بجلی کے بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کو مل کر جلد ہی اس کا حل تلاش کرنا ہوگا۔جمعہ کو مسٹر کیجریوال نے بجلی کے بحران کے بارے میں ٹویٹ کیا اور کہا کہ پورے ہندوستان میں بجلی کی صورتحال انتہائی سنگین ہے۔ہم سب کو مل کر اس کا جلد حل تلاش کرنا ہوگا۔

 

Related Articles