مودی نے خریدا ’پی ایم میوزیم‘ کا پہلا ٹکٹ

نئی دہلی، اپریل ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یہاں ملک کے تمام وزرائے اعظم کی زندگیوں اور ان کی خدمات پر مبنی ’پردھان منتری سنگراہالیہ‘ (وزیراعظم عجائب خانہ/پی ایم میوزیم) کا افتتاح کیا اور اس کا پہلا ٹکٹ خرید کر میوزیم میں داخل ہوئے۔مسٹر مودی صبح تقریباً 11 بجے تین مورتی بھون میں واقع نہرو میموریل اور میوزیم پہنچے جہاں مرکزی وزیر ثقافت جی کشن ریڈی نے ان کا استقبال کیا۔وزیراعظم نے میوزیم کے ٹکٹ کی ادائیگی خود کی اور ٹکٹ خریدنے کے بعد میوزیم میں گئے۔ وزیر اعظم کے دفتر کی طرف(پی ایم او) کی جانب سے ایک ویڈیو میں مسٹر مودی ٹکٹ خریدتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ آن لائن موڈ کے ذریعے میوزیم ٹکٹ کی خریداری 100 روپے اور آف لائن موڈ میں 110 روپے ہے۔ بعد ازاں انہوں نے میوزیم کا دورہ کیا اور اس کے بعد نام کے تختے کی نقاب کشائی کرکے میوزیم کا افتتاح کیا۔ یہ افتتاح آئین کے معمار بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سابق مرکزی وزیر مملکت ایم جے اکبر بھی موجود تھے۔آزادی کا امرت مہوتسو کے جشن کے دوران شروع ہوئے یہ میوزیم ، آزادی کے بعد تمام وزرائے اعظم کی زندگیوں اور ان کے تعاون کے ذریعے لکھی گئی ہندوستان کی کہانی کو بیان کرتا ہے۔ ملک کی تعمیر میں ہندوستان کے تمام وزرائے اعظم کے تعاون کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے’پردھان منتری سنگراہالیہ‘ (پی ایم میوزیم) ایک جامع کوشش ہے کہ آزادی کے بعد سے ہندوستان کے ہر وزیر اعظم کو ان کے نظریہ یا دور سے قطع نظر ملک کے لیے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے، جس کا مقصد نوجوان نسل کو ہمارے تمام وزرائے اعظم کی قیادت، وژن اور حصولیابیوں کے تئیں حساس بنانا اور ترغیب دینا ہے۔

Related Articles