ثانیہ-لوسی کی جوڑی کی چارلسٹن فائنل میں شکست

چارلسٹن (امریکہ)، اپریل۔ تجربہ کار ہندوستانی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اور جمہوریہ چیک کی ان کی پارٹنر لوسی ہارڈیکا نے خواتین کے ڈبلز فائنل میں سلووینیا کی اینڈریجا کلیپیک اور پولینڈ کی میگدا لائنیٹ سے ہارنے کے بعد رنرز اپ کے طور پر اپنی ڈبلیو ٹی اے چارلسٹن اوپن مہم ختم کی۔ ثانیہ-لوسی کی جوڑی اتوار کو یہاں فائنل میں آندریجا-مگدا کی جوڑی سے تین سیٹوں میں 2-6، 6-4، 7-10 سے ہارگئی۔ ثانیہ-لوسی نے اس سے قبل سیمی فائنل میں ژانگ شوائی اور کیرولین ڈولہائیڈ کی ٹاپ سیڈ جوڑی کو 6-2، 4-6، 10-8 سے ہرایا، جبکہ کوارٹر فائنل میں الیکسا گواراچی-جیسکا پیگولا کی تیسری سیڈ جوڑی کو شکست دی۔ قابل ذکر ہے کہ چھ گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی 35 سالہ ثانیہ مرزا نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ وہ 2022 سیزن کے بعد ٹینس سے ریٹائر ہو جائیں گی۔

Related Articles