وزیراعظم مودی نے بابو جگجیون رام کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، اپریل۔وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو بابو جگجیون رام کو ان کی 115 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ملک تحریک آزادی کے دوران اور آزادی کے بعد ان کی نمایاں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا ’’بابو جگ جیون رام جی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ ہمارا ملک تحریک آزادی کے دوران اور آزادی کے بعد ان کی نمایاں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ ان کی انتظامی ذہانت اور غریبوں کی بہتری کے لیے ان کی فکر کو وسیع پیمانے پر سراہا گیا ہے۔سال 1908 میں بہار میں پیدا ہوئے، جگ جیون رام رام ایک مجاہد آزادی تھے اور جواہر لعل نہرو اور بعد میں اندرا گاندھی کی قیادت والی حکومتوں میں وزیر رہے۔ بابوجی کے نام سے مشہور جگجیون رام ہندوستان کی عظیم دلت شبیہ والی شخصیات میں سے ایک تھے، جنہوں نے پسماندہ لوگوں کے حقوق کے لیے لڑائی لڑی۔