راج ناتھ نے اسرائیل کے وزیر دفاع سے ٹیلی فون پر بات کی

نئی دہلی، مارچ۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان اور اسرائیل مکمل سفارتی تعلقات کے 30 سال پورے ہونے کے موقع پر دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب استحکام سے آگے بڑھ رہے ہیں۔منگل کو ایک ٹویٹ میں مسٹر سنگھ نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر دفاع بنجامن گینٹز کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت میں اسرائیل میں دہشت گردانہ حملے میں معصوم لوگوں کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اور مہذب دنیا میں اس کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مکمل سفارتی تعلقات کے 30 سال پورے ہونے کے موقع پر دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی جانب استحکام سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبے میں تعاون ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کا سنگ بنیاد ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور صنعتی شعبے میں بھی تعاون تیزی سے بڑھ رہا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ بات چیت کے دوران انہوں نے کووڈ سے متاثر اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی جلد صحت یاب خواہش کا اظہار بھی کیا۔

Related Articles