حمزہ ڈوپنگ کے قصوروار پائے گئے
جوہانسبرگ, مارچ ۔جنوبی افریقہ کے بلے باز زبیر حمزہ کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی ڈوپنگ کوڈ کے تحت ممنوعہ مادہ کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، وہ 17 جنوری 2022 کو ہونے والے ٹیسٹ میں قصوروار پائے گئے تھے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حمزہ اس ٹیسٹ سے اختلاف نہیں کر رہے ہیں اور وہ آئی سی سی کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ حمزہ نے آئی سی سی کو تحریری پرینٹیشن پیش کئے جانے کے درمیان رضاکارانہ طور پرمعطلی قبول کر لی ہے۔سی ایس اے کے بیان سے پتہ چلا ہے کہ حمزہ کے جسم میں فیروزمائیڈ نامی ممنوعہ مادہ پایا گیا ہے۔ یہ کارکردگی بڑھانے والا مادہ نہیں ہے اور حمزہ کو معلوم ہے کہ یہ ان کے جسم میں کیسے داخل ہوا ہوگا۔ بورڈ نے بیان میں مزید کہا، اس عمل میں مزید شواہد پیش کیے جائیں گے کہ زبیر کی جانب سے کوئی غلطی یا غفلت نہیں ہوئی تھی۔ کرکٹ جنوبی افریقہ، جنوبی افریقی کرکٹرز ایسوسی ایشن اور ویسٹرن پروونس کرکٹ ایسوسی ایشن اس عمل میں زبیر کا ساتھ دے رہے ہیں۔ اور اس عمل کے ختم ہونے تک ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ 26 سالہ حمزہ نے 2019 میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ گزشتہ سال نومبر میں انہوں نے اپنا پہلا ون ڈے ہالینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ اس سیریز کے اگلے دو میچ کورونا کی وبا کی وجہ سے ملتوی کر دیے گئے تھے۔ حمزہ نے مجموعی طور پر چھ ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔ انہون نے ‘ذاتی وجوہات’ کی وجہ سے گزشتہ ہفتے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے منتخب ٹیم سے اپنا نام واپس لے لیا تھا۔