بنگلورو ٹیسٹ کی پچ غیر معیاری قرار، ڈی میرٹ پوائنٹ دیدیا گیا

آئی سی سی،مارچ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلورو ٹیسٹ میچ کی پچ کو غیر معیاری قرار دے دیا ہے۔ آئی سی سی ایلیٹ پینل میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے پچ کو اوسط درجے سے بھی کم کا درجہ دیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے میچ وینیو کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے۔چنا سوامی اسٹیڈیم بنگلورو میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا۔ بھارت نے میچ 238رنز سے جیت لیا تھا۔ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں109 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی۔اتوار کو آئی سی سی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بیان کیا گیا کہ میچ ریفری جواگال سری ناتھ نے محسوس کیا کہ پہلے روز گیند بہت ٹرن ہوئی اور پھر ہر سیشن کے ساتھ بہتر ہوتی گئی۔ اس پچ پر گیند اور بیٹ کا برابر مقابلہ نہیں تھا۔ ٹیسٹ میچ کی 39 وکٹوں میں سے 26 اسپن بولنگ سے گریں۔ ڈی میرٹ پوائنٹ پانچ برس تک رہتا ہے۔

 

Related Articles