سعودی استاد کا بچوں کو جھوم جھوم کرپڑھانے کا طریقہ وائرل
ریاض،مارچ ۔اس میں کوئی شک نہیں کہ جب کوئی شخص کسی بھی پیشہ کو جذبے کے ساتھ انجام دیتا ہے تو وہ اسے مکمل اور ناقابل بیان کمال کے ساتھ مکمل کرتا ہے۔ بالکل ایسا ہی ایک سعودی استاد کے ساتھ ہوا جس کا بچوں کو معمول سے ہٹ کر اختیار کردہ طریقہ سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوا ہے۔ سعودی استاد جھوم جھوم کربچوں کو پڑھا رہے ہیں اور بچے بھی اسی انداز میں پڑھ رہے ہیں۔عربی زبان کے استاد ویڈیو میں مملکت کے ایک اسکول میں نمودار ہوئے کلاس بورڈ پر لکھے ہوئے الفاظ کو موسیقی کی دھنوں، جھومنے کے انداز اور رقص کے ساتھ دہراتیہیں۔ اس پر ان کے شاگرد ہنس بھی رہے ہیں اور ان کے ساتھ جھوم جھوم کر پڑھ رہے ہیں۔بچوں نے استاد کے ساتھ جوش اور توجہ کے ساتھ سبق کو دہرانا شروع کر دیا۔جب یہ کلپ سوشل میڈیا پرنشر ہوا تواس پر مثبت ردعمل سامنے آیا جس میں استاد کے اس اقدام کی تعریف کی گئی اور ان کے انداز تدریس کو سراہا گیا۔ایسا لگتا ہے کہ استاد نے ان حرکات کو ایک طریقہ کے طور پر اپنے جسم اور ہاتھوں کی حرکات اور اپنے تاثرات کو استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کے ذہنوں میں معلومات کو مستحکم کرنے کے لیے استعمال کیا ہے اور ان کا یہ طریقہ بچوں کو پڑھانے کے لیے موثر اور نتیجہ خیز ہے۔