14 سال کے وقفے کے بعد سعودی عرب میں رمضان میں تدریس کی واپسی

ریاض،اپریل۔سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران اسکولوں میں طلباءکی آخری حاضری کے 14 سال بعد ایک بار پھرتدریسی عمل واپس آگیا ہے اور اس وقت اس سال کے تیسرے سمسٹر کی تدریس جاری ہے۔سکولوں اور یونیورسٹیوں نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے پہلے کام کے دن سرکاری، نجی اور غیر ملکی پبلک ایجوکیشن اسکولوں کے ساتھ ساتھ سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں میں ہر سطح کی تعلیم کے لییطلبا اور طالبات کی حاضری کے لیے تیاری کر لی ہے۔ رمضان المبارک میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے مقرر کردہ اوقات اور تاریخوں اور طلبہ کے استقبال کے لیے بہترین ماحول پیدا کیا گیا ہے۔ تمام طلبہ کو اپنے اسکولوں میں تعلیم کے لیے منظم کیا گیا تاکہ وہ موجودہ تعلیمی سال کے تیسرے سمسٹر میں اپنا تعلیمی سفر جاری رکھ سکیں۔اسکولوں میں تیاریاں اور انتظامات اسکول دن کے لیے لچکدار نظام کے قواعد کے مطابق کی گئی ہیں۔ یہ ایک پرکشش تعلیمی ماحول میں مخصوص کنٹرولز اور میکانزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس میں طلبہ کو اپنے تعلیمی سفر کو بہترین انداز میں جاری رکھنے کے لیے تیار کرنے اور تعلیمی کردار کو فعال کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

 

 

 

Related Articles