انتخابات کے بعد بی جے پی حکومت لے رہی ہے الٹے سیدھےفیصلے: کانگریس

نئی دہلی، مارچ۔کانگریس نے کہا ہے کہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت من مانی پر اتر آئی ہے اور الٹے سیدھے فیصلے لے رہی ہے۔کانگریس مواصلات شعبہ کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے کچھ اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے اسمبلی انتخابات جیتنے کے بعد پی ایف پر سود میں کمی کی ہے اور شرح سود ؎10 برس کی نچلی سطح پر پہنچ گئی ہے۔اسی طرح لکھیم پور کھیری واقعہ کے گواہوں کو دھمکایا جارہا ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا ’’کیا یوپی میں انتخابی جیت کا مطلب یہ ہے کہ لکھیم پور کھیری قتل عام کے اہم گواہ سردار دلجوت سنگھ کو پیٹنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دیکرر چپ کرا دیا جائے گا۔ یوگی حکومت کو عوامی مینڈیٹ ملا ہے، یہ درست ہے، لیکن مجرموں کو گواہوں کو مارنے پیٹنے کا حق نہیں ملا۔ انصاف کے لیے آواز اٹھائی جائے مسٹر سرجے والا نے کہا ’’ملک کے 84 فیصد لوگوں کی آمدنی میں کمی آئی ہے۔ کیا انتخابی جیت کی بنیاد پر کروڑوں ملازمین کی بچت پر حملہ کرنا درست ہے؟ ای پی ایف او نے پی ایف ڈپازٹس پر سود کی شرح کو دس سالوں میں کم ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔ کیا یہ بی جے پی کی جیت کا ’ریٹرن گفٹ‘ ہے؟

 

Related Articles