جیسن رائے نے آئی پی ایل 2022 سے نام واپس لیا

لندن، مارچ ۔ انگلینڈ کے بلے باز جیسن رائے نے بائیو ببل میں رہنے کے چیلنج کا حوالہ دیتے ہوئے آئی پی ایل 2022 سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔ کرک انفو کو پتہ چلا ہے کہ گجرات ٹائٹنس کے ذریعہ دو کروڑ کے بیس پرائز میں خریدے گئے رائے نے اپنے فیصلے کی جانکاری فرنچائزی کو گزشتہ ہفتے دے دی تھی۔ ٹائٹنس کو ابھی ان کی جگہ کسی دوسرے کھلاڑی کا انتخاب کرنا باقی ہے۔31 سالہ رائے کا پی ایس ایل 2022اچھا گیا تھا ، جہاں پر بھی وہ بایوببل میں رہے تھے۔ انہوں نےچھ میچ ہی کھیلے لیکن وہ ٹورنامنٹ میں باقی بلے بازوں میں سے ایک رہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے ٹاپ اسکورر رہے۔ انہوں نے 50.50 کی اوسط اور 170.22 کے اسٹرائیک ریٹ سے 303 رنز بنائے جس میں دو نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے۔ یہی وجہ تھی کہ وہ ٹورنامنٹ ایم وی پی ایس کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہے۔یہ لگاتار دوسرا موقع ہے جب رائے نے نیلامی میں فروخت ہونے کے بعد آئی پی ایل میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2020 میں، دہلی کیپٹلز نے انہیں 1.5 کروڑ کی بنیادی قیمت پر خریدا تھا لیکن وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے تھے۔ اس بار آئی پی ایل 10 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا اور لیگ سطح کے میچ ممبئی اور پونے میں کھیلے جائیں گے۔ ٹیم پورے سیزن میں بائیو ببل میں رہے گی، حالانکہ آئی پی ایل کے رہنما خطوط اور پروٹوکول ابھی فرنچائزی کے ساتھ شیئر کیے جانے باقی ہیں۔

 

 

Related Articles