45 سال سے زائد عمر والوں کی بھرتی کیلئے ایزی جیٹ کی کمپین

لندن ،نومبر۔ ائرلائن ایزی جیٹ نے ایک ریکروٹمنٹ کمپین شروع کی ہے، جس کا مقصد 45سال سے زائد عمر کے افراد کو اپنے کیبن کریو میں شامل کرنا ہے۔ ایسے والدین، جن کے بچے فیملی ہوم چھوڑ چکے ہیں یا انہوں نے اپنا کیریئر شروع کر دیا ہے یا ایسا کوئی، جو بعد کی زندگی میں نیا کیریئر شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، کی اس ریکروٹمنٹ کیلئے اپلائی کرنے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔ ائرلائن نے کہا کہ اس نے گزشتہ چار برسوں میں 45 سال سے زائد عمر کے کیبن کریو میں 27فیصد اضافہ دیکھا ہے، جس میں گزشتہ برس 60سال سے زائد عمر کے لوگوں میں 30فیصد اضافہ بھی شامل ہے۔ یہ نئی کمپین ایزی جیٹ کی ایک ریسرچ کے بعد لانچ کی گئی ہے، جس میں پتہ چلا کہ 45سے زائد عمر کے افراد اپنے بچوں کے گھر چھوڑنے کے بعد ایک نئے چیلنج کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔ ریکروٹمنٹ کمپین کا آغاز ایڈورٹائز کی ایک سیریز کے ساتھ کیا گیا ہے، جس میں رئیل لائف کیبن کریو کو دکھایا گیا ہے، جنہوں نے گزشتہ سال ایزی جیٹ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ایزی جیٹ ائرلائن کے ڈائریکٹر کیبن سروسز مائیکل برائون نے کہا کہ ہمارے لوگ ہمارے ہر اس کام کے قلب میں ہیں، جو ہم کرتے ہیں اور یہ گرم جوشی سے خیرمقدم کرنے والی اور شاندار کسٹمر سروس ہے، جس کیلئے ہمارا کیبن کریو مشہور ہے۔

Related Articles